پاکستان کیوکشن فیڈریشن کے چیرمین راجہ خالد کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گھنجیرہ سے ملاقات

 
0
487

اسلام آباد،اکتوبر 10 (ٹی این ایس):  پاکستان کیوکشن فیڈریشن گرینڈ ماسٹر راجہ خالد نے کہا ہے کہ ملک میں اس کھیل کو فروغ دیا جاراہا ہے،ہمارا ہدف اولمپک جاپان 2020 میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے اس سلسلہ میں قومی چیمپئن کےانتخاب کے لئے مقابلے اس سال نومبر میں جبکہ انٹرنیشنل چمپیئن شپ اسلام آباد میں ہو گی۔ اس بات سے انھوں  نےپاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گھنجیرہ کو ایک ملاقات میں آگاہ کیا۔

راجہ خالد نے کہا پاکستان کیوکشن فیڈریشن ملک میں کیوکشن مارشل آرٹس کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ جس  میں صدرپاکستان کیوکشن فیڈریشن ظہور ہاشمی،نائب صدر ظہیر حسین شاہ،سیکرٹری لیاقت علی اور دیگر عہدیداران مقابلوں کے ذریعے نوجوان نسل میں اس کھیل کو ترقی دے  رہے ہیں ۔

گرینڈ ماسٹر راجہ خالد نے کہا  نومبر میں انٹرنیشنل چمپیئن شپ اسلام آباد میں ہو گی جبکہ قومی چیمپئن کےانتخاب کے لئے مقابلے اس سال ہوں گے،ہمارا ہدف اولمپک جاپان 2020 میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے انہوں نےکہا  کہ  ہماری کوشش ماضی کے گمنام ہیروں کو تلاش کر کے ان کو نوجوان نسل کے سامنے لانا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گھنجیرہ نے اس موقع پرکہا  کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں قدرتی ٹیلنٹ کو روشناس کرانے کے لئے کوشاں  میرٹ کو ترجیح دیتا  ھے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،کھیلوں کی ترقی کے لئے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ  پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے راجہ خالد نے کہا وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں کھیلوں کا معیار عالمی سطح کا ہو جائے گا ۔اس مقصد کے لئے ھماری خدمات ہمیشہ حاضرہیں گی انہوں نے کہا آئندہ سال پاکستان  عالمی مقابلے کرائیں جائیں تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ دنیا میں نمایاں  ہو کیونکہ پاکستان کے اندر جنتا ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے۔