کمشنر لاہور ڈویژن اضافی طور پرسیکریٹری انفارمیشن اینڈ کلچر جبکہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب وزیرِ اعلیٰ کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات

 
0
557

لاہور، اکتوبر 10 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کے طرف سے دو بیوروکریٹس کے تبادلوں  یا اضافی ذمہ داریوں کے حکمنامے جاری کردئے گئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق ،گریڈ 20 کے افسر محمد عبداللہ سُمبل، جو کمشنر لاہور ڈویژن کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں کو محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کا سیکریٹری اضافی چارج دے دیا گیا ہے

جبکہ گیڈ 19 کے جہانگیر انور ،جو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے ذمہ داری ادا کر رہے تھے کو وزیرِ اعلیٰ کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔