منگھوپیر میں تین عادی اور پیشہ ور منشیات فروش گرفتار

 
0
442

  کراچی،اکتوبر10 (ٹی این ایس): منگھوپیر کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران پولیس نے  تین ایسے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حاجی ثنااللہ کی سرکردگی میں منگھوپیر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش امین بلوچ کے اڈے پر چھاپہ مار کر مذکورہ ملزمان کو فرفتار کر لیا ۔ انکی شناخت جاوید عرف بابو ولد غلام محمد جاموٹ، غلام سرور ولد ﷲ بخش اور شکیل احمد ولد عبدالرزاق کے طور پر ہوئی ہے۔

 جاعدعرف بابو ولد غلام محمد جاموٹ کے قبضے سے چرس کے 18راڈز اور 200 گرام الگ چرس ہوئی اسی طرح غلام سرور ولد ﷲ بخش کے قبضے سے 15 راڈزاور 170 گرام اور شکیل احمد ولد عبدالرزاق کے قبضے سے 13 راڈز اور 155 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ محمد یونس چانڈیو نے ایس ایچ او اور انکے ماتحت پولیس نفری کا اس کاروئی پر شاباشی دی۔