شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں :وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف

 
0
585

لاہور اگست 17(ٹی این ایس)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی دوسری برسی پر پیغام میں کہا کہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ,ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ,شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ,شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ملک وقوم کے لئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا,شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ ایک بہادر اور دلیر شخصیت تھے,صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے جس عظیم مقصد کیلئے قربانی دی پاکستانی قوم اس جا نب تیزی سے بڑھ رہی ہے, شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔