بلیو ایریا میں کار پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دیں۔

 
0
197

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ اسلام آباد شہر با لخصوص کاروباری مراکز میں پارکنگ کے مسائل کے خاتمے اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بلیو ایریامیں پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کر رہا ہے۔
بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے مو صول ہونے والی بولیوں کو پیر کے روز کھولا گیا۔ اس ضمن میں سب سے کم بولی 1274.548 ملین روپےاین ایل سی کی طرف سے مو صول ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ کار پارکنگ پلازہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جناح ایونیو پر سیور فوڈ کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ اس پارکنگ پلازہ میں 1300 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس پارکنگ پلازہ گرائونڈ فلور پر دکانیں تعمیر کی جائیں گی جس سے سی ڈی اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسی طرح کار پارکنگ میں کھڑی کی جانے والی گاڑیاں بھی ادارے کی آمدن بھی اضافے کا ذریعہ ہو گا۔اس پارکنگ پلازہ میں پانچویں منزل پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ بھی بنائے جائیں گے۔