آواز ڈسٹرکٹ فورم کا اجلاس چیمبر آف کامرس کے آفس میں زیر صدارت صدر تحسین الحق منعقد ہوا

 
0
163

ہری پور 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آواز ڈسٹرکٹ فورم کا اجلاس چیمبر آف کامرس کے آفس میں زیر صدارت صدر تحسین الحق منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوہی نیر عباس جعفری نے تحریک دعا پیش کی کہ گزشتہ دنوں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے سینئر ممبر و سینئر صحافی اور آواز فورم کے فوکل پرسن محمود الرحمان کی والدہ ماجدہ وفات پا گئ تھی ان کے لئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ محرومہ کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس غم کی گھڑی میں ہم محمود الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں اس کے بعد آواز ڈسٹرکٹ فورم کے ممبر جاوید مسیح کی ناگہانی وفات پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. اسکے بعد اجلاس میں گزشتہ کارروائی پر روشنی ڈالی گئی اور آیندہ کے اہداف حاصل کرنے کے شاہد خان سنگی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے کہا کہ ہم آیندہ اجلاس تک بچہ مزدوری کے خلاف ملکر کام کریں گے تاکہ ہمارے ضلع میں بچہ مزدوری کا خاتمہ ہو سکے اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کے لیے مختلف محکموں میں ایسی کمیٹیاں تشکیل دیں گے جس میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام ہو سکے اس کے علاوہ آواز ڈسٹرکٹ فورم نے پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آواز ڈسٹرکٹ فورم کی درخواست پر معزور افراد کو وحیل چیر فراہم کر رے ہیں.
آخر میں اقلیتی ممبر ڈاکٹر عرفان ناصر نے آواز ڈسٹرکٹ فورم کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت اور کاوشوں سے صوبائی حکومت نے اقلیتوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا 5 فیصد کر دیا ہے اور ہریپور میں 90 فیصد کوٹہ ہم نے حاصل کر لیا ہے جس کے لیے ہم آواز ڈسٹرکٹ فورم کے مشکور ہیں