مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 نوجوان کشمیری شہید

 
0
26843

اسلام آباد 30 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوجیوں نے مزید 3نوجوان کشمیری شہید کردیے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کاسلسلہ نہ رک سکا۔ بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ گزشتہ روز سے اب تک شہید ہونےوالوں کی تعداد 6ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں تینوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار اور دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے بھارتی فوجیوں نے بدھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔