راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر اسرار احمد کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

 
0
211

راولپنڈی 31 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر اسرار احمد کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام، تقریب میں سی پی اوراولپنڈ ی ساجد کیانی سمیت ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،راولپنڈی پولیس کے لیے آپکی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،سی پی اوساجد کیانی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اسرار احمد کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سی پی اوراولپنڈ ی ساجد کیانی سمیت ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ اوردیگر سینئر پولیس ا فسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہا کہ راولپنڈی پولیس آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اسرار احمد انتہائی قابل اور پروفیشنل آفیسر تھے، اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر اسرار احمد کو محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا، سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ر اولپنڈی پولیس کے لیے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،تقریب کے اختتام پر سی پی او راولپنڈی نے انسپکٹر اسرار احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔