راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، تھانہ کینٹ پولیس نے میٹرو بس سروس کی نوکری کا جھانسہ دیکر جعلی لیٹر جاری کرنے والا نوسر باز گروہ گرفتار کر لیا

 
0
295

راولپنڈی جنوری 13 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، تھانہ کینٹ پولیس نے میٹرو بس سروس کی نوکری کا جھانسہ دیکر جعلی لیٹر جاری کرنے والا نوسر باز گروہ گرفتار، جعلی لیٹر اورمہریں برآمد، راولپنڈی پولیس کا جعل سازوں اور نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پوٹھوہار ڈویژن نے جعل ساز گروہ گرفتار کرلیا جو لوگوں کا نوکری کا جھانسہ دیکر کر لوٹتا تھا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینٹ پولیس نے ایک ایسا گروہ گرفتار کیا ہے جو سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بھاری رقم کی عوض نوکری کیلئے جعلی تقرری لیٹر جاری کرتے ہیں، ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں میٹرو بس سروس کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا، ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک اے ایس پی کینٹ کامران حمید کو دیا گیا، جنھوں نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ احسن تنویر و دیگر ملازمان پر خصوصی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان قمر اور شفیع اللہ کو گرفتار کیاگیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران جعلی لیٹر اور مہریں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان نے بتلایا کہ وہ باقاعدہ سکیم کے تحت سادہ لوح لوگوں کا انٹرویوز اور سلیکشن کرتے اور ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار سید علی اور کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر ان سے بھاری رقم ہتھیانے والے کسی رعایت مستحق نہیں ہیں،سی پی او نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے متعلق معلومات حاصل کرکے انہیں بھی گرفتار کیا جائے