آخر ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کے ملازمین کا حال کب بدلے گا؟

 
0
572

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، آج سے تقریباً 35 سال پہلے ایک محکمے کا آغاز کیا جاتا ہے، معمول کے مطابق ملازمین کے بھرتیوں کا سلسلا چلتا ہے، ملازمین اپنی پوری زندگی محکمے کے نام کر کے ریٹائر ہو جاتے ہیں،لیکن یہاں ستم ظریفی اور تعجب کی بات یہ ہے کے وہی ملازمین 35 سال پہلے جس سکیل میں بھرتی ھوئے تھے أس ہی سکیل میں ریٹائر ھو گئے، اور تو اور مکمل الاونسز اور بینیفٹس سے بھی محروم رھے۔
اور زرا اس پر سونے پے سوھاگا دیکھے،نا انصافی کی حد ھو گئی منسٹری آف ہیلتھ اسلام آباد کے انڈر پمز اسپتال، پولی کلینک،نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ وغیرہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ آؤ کا محکمہ بھی آتا ہے لیکن امتیازی سلوک صرف اس ہی کے ساتھ رواں ہے باقیوں کا سروس سٹرکچر بھی موجود ہے اور حال ھی میں پروموشنز بھی کی گئیں ماسوائے ڈی ایچ او آفس کے،جس کا آج تک سروس سٹرکچر ھی نا بن سکا۔

نتیجہ پھر وہی ہوگا سنا ہے چال بدلے گا
پرندے بھی وہی ہونگے شکاری جال بدلے گا

بدلنے ہیں تو دن بدلو بدلتے ہو تو ہندسے ہی
مہینے پھر وہی ہونگے سنا ہے سال بدلے گا

اگر ہم مان لیں عابی مہینہ ساٹھ سالوں کا
بتاؤ کتنے سالوں میں ہمارا حال بدلے گا
میری وزیر آعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب، وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور صدر مملکت سے اپیل ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے، ان ہی لوگوں نے آپ کو ووٹ دے کر اس کرسی بیٹھایا ھے۔
اور آخر میں کہتا چلوں کہ “جب تک سانس تب تک آس یے” اور “چراغ سے چراغ جلتا ہے”
بےشک