اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، بڑے پیمانے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
317

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے 15کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی گئی تین منشیات فروش سمگر گرفتار ملزمان میں شاہد زمان, سہیل علی اورجمشید خان شامل ہیں، ملزمان چرس کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب میں سمگل کر رہے تھے, ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپائی ہوئی تھی۔ کاروائی ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حاکم خان اور ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس ٹیم کو انعامات دینے کا اعلان۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے ڈی آئی جی آپریشنز