عمران خان نے وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ٹوئٹر پراپنا سٹیٹس تبدیل کرلیا

 
0
485

اسلا م آباد اگست 18(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا سٹیٹس تبدیل کرلیاہے،عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب ہوئی ،صدر ممنون حسین نے ان سے وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا سٹیٹس تبدیل کر لیاہے ،عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیا ہے۔