پٹرول ایک روپے 48 پیسے مہنگا

 
0
545

اسلام آباد ، دسمبر01 (ٹی این ایس):  حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جسے وفاقی حکومت کی طرف  سے عوام کو عید میلاد النبیﷺ کے تحفہ سے تعبیر کیا جاریا ہے۔ حکومت نے آج  سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

پٹرول ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر، ڈیزل ایک روپے36 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 3روپے12پیسےفی لیٹر جبکہ مٹی کاتیل 4روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 77روپے47پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 52روپے12پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 85روپے95پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔