یونین کونسل 42 ملت کالونی، پسماندہ علاقہ کے لوگ اور بلدیاتی نمائندے حکومتِ پنجاب سے خوش مگر ادروں سے نالاں

 
0
655

راولپنڈی، نومبر 29 (ٹی این ایس):  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ  میں آنے والی یونین کونسل نمبر 42 ملت کالونی راولپنڈی کی گنجان آباد یونین کونسل ہے۔

ٹی این ایس کی ٹیم نے شہر کے پسماندہ علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل کا دورہ کیا  اور پایا کہ لوگوں کے مسائل  کے حل  کے لئے کئی کام کئے گئے ہیں مگر لوگ اور بلدیاتی نمائندے اداروں کو کوستے نظر آتے ہیں کہ وہ تمام مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔

یپنے کے صاف پانی اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو  یہاں کے عوام سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ میٹرو بس سروس، گائنی ہاسپٹل اور یورالوجی ہاسپٹل خادم اعلیٰ پنجاب کے راولپنڈی کے عوام کیلئے بڑے تحفے ہیں۔

ٹی این ایس  کے ساتھ اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب اور بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی بہترین ہے لیکن تحصیل میونسپل کارپوریشن،راولپنڈی ڈیوپملنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں میں تعینات عملے کی نااہلی کی وجہ سے مسائل کے حل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

وائس چئیرمین یونین کونسل 42 کا کہنا ہے کہ سیوریج کا مسئلہ یہاں کے مسائل میں سرفہرست ہے جسکی وجہ سے بارش کے دنوں میں گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے اس اہم مسئلے کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مقامی ادارے ہیں

خا​دم اعلیٰ پنجاب اور بلدیاتی نمائندوں سے تو راولپنڈی کے عوام مطمئن ہیں لیکن اداروں میں تعینات نااہل افسران مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جن کے خلاف کارروائی انتہائی ضروری ہے۔