وفاقی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر افسران کی تبدیلیاں

0
495

اسلام آباد، نومبر 30 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے تحت   مینیجمنٹ گروپ کے گریڈ17 اور 18 کے متعدد افسران جو مختلف محکموں اور صوبائی وزارتوںمیں  ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے تھےکو  تبدیل کرکے مختلف ڈویژنز میں بطورِ سیکشن آفسر تعینات کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری مختلف نوٹفکیشنز کے مطابق  منیجمنٹ گروپ کے بی ایس 18 کے 15 افسراں کو تبدیل کرکے بالترتیب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن،نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن،انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن، ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، ڈیفینس پروڈکشن ڈویژن، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن، واٹر ریسورس ڈویژن اور اور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس  ڈویلپمنٹ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ  گریڈ 18 کے دیگر  افسران،  ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ انسٹٹیوٹ اسلام آباد حمیرا لیاقت کو پوسٹل سروس ڈویژن، محمد نویداصغر، کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اسٹیٹسٹکس ڈویژن، یاسر فرہاد کو  نیب سے ٹیکسٹائل ڈویژن ، شہباز خان کو حکومتِ خیبر پختونخواہ سے کمیونکیشن ڈویژن،   محمد احتشام الحق کو میری ٹائم افئیرز ڈویژن  سے اکنامک افئیرز ڈویژن  اور وحید اکبر کو ڈیفینس پروڈکشن سسٹم سے نیشنل کاؤنٹر ٹیریرازم اتھارٹی(نیکٹا) میں تین سالہ ڈیپوٹیشن پر بطورِ سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 17 کے افسران، محمد عمیر، جوائنٹ اسٹیٹ آفیسر کو اسٹیٹ آفس کراچی سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، مصباح بشیر کو آزادجموں و کشمیر کونسل سیکرٹیریٹ اسلام آباد کیبنٹ ڈویژن، حسیب شہباز امین کو پریذیڈنٹ سیکرٹیریٹ سے میری ٹائم افئیرز ڈویژن، محمد فریدون کو نیکٹا سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اقصا شوکت چٹھہ کو بھی فارن افئیرز سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،  شعیب احمد کو نیشنل انسٹٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،عثمان علی شاہ کو ایف آئی اے سے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، شہباز طاہر خان کو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی سے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم ڈویژن اور اقرار احمد کو پی پی ایچ آئی سندھ سے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن میں بطورِ سیکشن آفیسرز تعینات کردیا گیا ہے۔