وزیر اعلیٰ پنجاب کی  میلادالنبیﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد، اسوہ حسنہ اختیار کرنے کی تلقین

 
0
393

لاہور، نومبر 30 (ٹی این ایس):  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ربیع الاول کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی پیدائش کا دن منانے کے ساتھ ساتھ انکے اسوہ کو بھی اپنی زندگیوں کا مستقل حصہ بنائیں۔

عید میلاد پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا مبارک دن ہمارے پیارے رسول خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا دن ہے اور  میں اس پرمسرت موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آیئے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کے اسوہِ حسنہ پرعمل کرنے کاعہد کریں اور پختہ ارادہ کریں کہ ہم اپنی عملی زندگی میں ان کے فرمودات کو اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔