پولیس ٹریننگ سکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ گھریلو جھگڑے پر خود کشی کرلی

 
0
346

راولپنڈی جنوری 13 (ٹی این ایس): پولیس ٹریننگ سکول روات کے پرنسپل میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ گھریلو جھگڑے پر خود کشی کرلی، ذرائع کے مطابق
میاں ابرار حسین سی ٹی او فیصل آباد, ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے، میاں ابرار حسین نیکوکارہ نومنتخب جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میاں عرفان نیکوکارہ کے بھائی تھے، میاں ابرار حسین نیکوکارہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخ کے رہائشی تھے، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران آر-پی-او اور سی-پی-او موقع پہ پہنچ گئے۔