تھانہ سہالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی 3 ملزم گرفتار

 
0
374

راولپنڈی فروری 24 (ٹی این ایس): تھانہ سہالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی 3 ملزم گرفتار ایس ایچ او اسجد محمود کی زیر نگرانی اے ایس آئی زاہد چٹھہ کا ہمراہ ٹیم غیر قانونی ایجنسی پر چھاپہ 200 لیٹر ڈیزل برآمد بدنام زمانہ ملزم گرفتار جبکہ ماڈل ٹاؤن ہمک سے 2 پتنگ فروش گرفتار مقدمے درج تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ایس پی رورل ملک نعیم سمیت ڈی ایس پی رخسار مہدی کی ھدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او سہالہ نے سہالہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹیم تشکیل دی جس میں زاہد چٹھہ اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم غیر قانونی ایجنسی پر چھاپہ مار کر ملزم شہاب الدین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 200 لیٹر چوری شدہ ڈیزل برآمد کر لیا زرائع کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے چوری چھپے غیر قانونی ایجنسی چلا رہا تھا جو پولیس کافی کوشش کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں اے ایس آئی زاہد چٹھہ نے دو پتنگ فروش احتشام اور عدنان کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 100 پتنگیں برآمد کرلی پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے