وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 
0
190

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار فوزیہ وقار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ ، 2013 کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت فوزیہ وقار کی وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔یہ تعیناتی کشمالہ طارق کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار مدت مکمل ہو جانے پر عمل میں لائی گئی ہے ۔