عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات،سپریم کورٹ فیصلے پر مشاورت

 
0
90

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ انتخابات کے حق میں آنے کے بعد عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کیلئے زمان پارک بلایا تھا، دونوں پارٹی رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے فیصلہ پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین ہی سپریم ہے یہ بات پی ڈی ایم والوں کو مان لینی چاہیے۔ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چودھری پرویز الہی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا، اس کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی لائحہ عمل بھی بنایا گیا۔