عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر جتنے مرضی چلے کاٹ لیں کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ‘ میاں عثمان

 
0
351

لاہورجولائی20( ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان نے کہا ہے کہ سازشوں کے باوجود حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں بھی سر خرو ہوں گے ،عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر جتنے مرضی چلے کاٹ لیں وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔مسلم ٹاؤن میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاریے دے رہے ہیں لیکن اپوزیشن ’’ میں نہ مانوں ‘‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔ اندرونی اور بیرونی سازشی عناصر جو مر ضی کر لیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکال سکتے ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں نہ صرف ملکی معیشت نے ترقی کی بلکہ عوام کی زندگیوں میں بھی خوشحالی اور آسودگی آئی ہے ۔ میاں عثمان نے کہاکہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی لیکن عمران خان کھلی اور بند آنکھوں سے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور نوشتہ دیوار پڑھ لیں کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں گے۔ پی ٹی آئی ابھی اقتدار میں آئی نہیں اور اس میں وزیر اعظم کے متعدد امیدوار بھی سامنے آ چکے ہیں۔