پولیس سب انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6مرتبہ سزائے موت اورمجموعی طور پر74سزا قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

 
0
357

راولپنڈی، فروری 24 (ٹی این ایس): پولیس سب انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6مرتبہ سزائے موت اورمجموعی طور پر74سزا قید کی سزا کا حکم سنا دیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کے مطابق 6مرتبہ سزائے موت و74سال قید کی سزا پانے والے مجرم عبدالقدیر نے گزشتہ سال فائرنگ کر کے سب انسپکٹر محمد اکرم،کانسٹیبل محمد زعفران اور ساجد محمود کو شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار صادق آباد کے علاقہ میں پولیس ناکہ پر کھڑے تھے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں نے مجرم عبد القدیر کو روکا تو اس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے یکسوئی کے ساتھ تفتیش کی،ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ملزم کو عدالت میں چالان کیا۔ پولیس کی مربوط اور مکمل تفتیش و ٹھوس ثبوتوں کی وجہ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے مجرم کو عبرتناک سزا دی۔ سماج دشمن و قانون شکن عناصر کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔ مجرم کو ٹریس کر کر گرفتار کرنے میں اسوقت کے اے ایس پی نیوٹاون اور حالیہ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی کاوشوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ پولیس کے سنئیر ترین افسران نے تفتیش کی مکمل نگرانی کی تاکہ تفتیش میں کسی قسم کا سقم نہ رہے، پولیس افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کرنے اور ان کو شہید کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔