راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری

 
0
465

راولپنڈی فروری 24 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ مری پولیس نے 16 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے، پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرمان 2018 سے پولیس کو کار سرکار میں مداخلت، مزاحمت، حبس بیجا و دیگر اہم دفعات میں مطلوب تھے۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں رئیس، گل بہار ،محمد پرویز ، گل ذادہ، محمد یامین، زاہد محمود، عبدالرحمٰن، محمد ضفید، محمد زاہد ،محمد مشتاق، مضرب احمد، قمر ،عمران، عاطف، رضوان گل اور محمد الیاس شامل ہیں۔ اشتہاری مجرمان سے مری پولیس کی مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر کی کامیاب کاروائی پر ایس پی صدر اور مری پولیس کو شاباش۔