وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈاکٹرز کے لئے سال نو کا تحفہ

 
0
420

لاہور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈاکٹرز کے لئے سال نو کا تحفہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایڈہاک ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس کی توسیع کا فیصلہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس توسیع کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے ہزاروں ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ایڈ ہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں -عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ایڈہاک ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے-عثمان بزدار تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی- شعبہ طب کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔عثمان بزدار ایڈہاک ڈاکٹرزو دیگر سٹاف کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے-