وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ کا ایکشن کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی

 
0
325

لاہور 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ کا ایکشن
کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی انتظامیہ نے سیاحوں کی شکایات پر متعدد ہوٹل سیل کردئیے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمے درج کر کے جرمانے کئے گئے پارکنگ فیس میں اوور چارجنگ پر بھی کارروائی کی گئی زائد پارکنگ وصول کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج مال روڈ، جھیکا گلی،ویوفورتھ روڈ، جی پی او چوک، لوئر ٹوپا اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ نے کارروائیاں کیں انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کی آمد پر مری میں صفائی کے خصوصی انتظامات متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ رات گئے تک صفائی میں مصروف رہا ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک حکام اور دیگر عملہ موقع پر موجود رہا اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول رات گئے تک خود بھی تمام آپریشن کی نگرانی کرتے رہے مری کی انتظامیہ او رمتعلقہ حکام صفائی کے انتظامات او رٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے آج بھی خصوصی انتظامات کرے- کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے-
غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے- سیاحوں سے اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں – انتظامیہ اوور چارجنگ کی روک تھام کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھائے-