پیمرا کاسابق چیئرمین ابصارعالم کیخلاف ایکشن، تنخواہیں واپسی کا نوٹس

 
0
162

اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا اپنے سابق چیئرمین ابصارعالم کے خلاف ایکشن، پیمرانے ابصار عالم کو وصول کی گئی تمام تنخواہیں واپس کرنے کے لیے نوٹس بھیج دیا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ابصار عالم کو پانچ کروڑ تین لاکھ روپے سے زائد رقم پیمرا کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا گیا ۔ابصار عالم کی تعیناتی کو ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ابصار عالم نے تنخواہیں واپس کرنے کے نوٹس پر ردعمل نئے سال کے پہلے دن کی ترجیح یہ ٹھہری کہ پیمرا کے ذریعے مجھے غیر آئینی، غیر قانونی لیٹربھجوایا جائے۔ فاشسٹ ہائی برڈ جنتا کو جلد اس کاجواب دیا جائے گا۔