ہم چین سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کررہے ہیں، عمران خان

 
0
150

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کا پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم میں کہنا تھا کہ پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد دیتا ہوں، حکومت کو مشکلات سے نمٹنے کےلیے دونوں ممالک کی فیڈ بیک چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کارکے لیے وقت اہم ہوتا ہے، ملک میں صنعتوں کے قیام سےترقی آتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت ،نوجوان اورہنر مند لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، ایکسپورٹس کوبڑھائیں گے تاکہ ملک آگے جاسکے۔

وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ ہم چین سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کررہے ہیں، منی لانڈرنگ امیر ممالک کابڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک میں منتقل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زراعت کو مزید فروغ دینا ہوگا، پاکستان بڑی تیزی سے اربنائز ہورہا ہے،گرین ایریاز ختم ہورہے ہیں ،آبادی بڑھ رہی ہے اور شہر پھیل رہے ہیں۔

تقریب میں چینی سفیر نونگ ژونگ نے خطاب کرتے ہوئے پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد بپیش کی اور کہا کہ تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجرر ثابت ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، باہمی اور ہرسطح پر بہترین تعلقات ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فورم سے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کومزید رابطوں کے مواقع ملیں گے۔