دنیا بھر کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

 
0
132

اسلام آباد 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،دنیا بھر کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کی دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 55 پاکستانی قید ہیں، متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،یونان میں 884 پاکستانی قید ہیں، بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 8 ، آئرلینڈ میں 2 پاکستانی قید ہیں،ایران میں 100،عراق میں 109، اٹلی میں 291 پاکستانی قید ہیں جاپان میں 9، قازکستان میں ایک ، کینیا میں 6 ، کویت میں 65 اور لیبیا میں 30 پاکستانی قید ہیں،ملائیشیا میں 242، نیپال میں 21، اومان میں 309پاکستانی جیلوں میں ہیں۔علاوہ ازیں قطر میں 189، اسپین میں 163 اور ترکی میں 263 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔