سینئر صحافی راجہ محسن اعجاز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ  کے صدر منتخب

 
0
240

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستانی صحافیوں کی سب سے معتبر تنظیم پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے انتخابات میں نامور صحافی راہنما راجہ محسن اعجاز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں , صدر کے عہدے کے لیے راجہ محسن اعجاز اور عقیل افضل کے درمیان مقابلہ تھا جس میں راجہ محسن اعجاز کامیاب قرارپائے جبکہ سیکرٹری جنرل کے لیے عدیل سرفراز اور جاوید سومرومدمقابل تھےعدیل سرفراز سیکرٹری جنرل، توصیف عباسی سیکرٹری فنانس، اعظم گل سیکرٹری اطلاعات جبکہ نائب صدر کے دونوں امیدواروں عابد ارائیں اور عامر کھچی کے درمیاں مقابلہ برابر رہاعلاوہ ازیں احسیب منظور بھٹی، بابر عباسی اور نوید کھوکھر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ممبر گورنگ باڈی منتخب ہوگئے ہیں۔ شاندار کامیابی پر رسجا کےعہدیداروں نے محسن اعجاز کو پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباپیش کی اس سلسلے میں چیئرمین رسجا عبد المحی شاہ، صدر ایاز اکبر، سیکرٹری عارف محمود اور دیگر عہدیداروں نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد دی ھے رسجا کے چیئرمین عبدالمحی شاہ نے تہنیتی پیغام میں کہاکہ امید ہے راجہ محسن اعجاز اور دیگر نو منتخب ارکان صحافیوں کے حقوق کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے گی، اس موقع پر صدر رسجا ایازاکبریوسفزئی نے کہاکہ رسجا پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کیساتھ ملکر صحت مندانہ سرگرمیاں منعقد کرواے گی ، سیکریٹری رسجا عارف خان نے کہاکہ محسن اعجاز کی قیادت میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ رسجا کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑا پائے گی اس موقع پرنو منتخب صدر نے سینئر صحافیوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور صحافی رہنماوں کا شکریہ اداکیا۔۔۔