سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو گزشتہ برس ماہ دسمبر میں 1 ارب 93 کڑور سے زائد کا ریونیو موصول

 
0
218

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو گزشتہ برس ماہ دسمبر 2021 میں 1 ارب 93 کڑور روپے سے ذائد کا روینیو موصول ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں اسلام آباد کی 38 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جسکی مد میں 4 ملین روپے وصول کئے گئے، اسی طرح 5 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 1 ارب 14 کڑور روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 27 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 1 ملین روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔ اسی طرح 56 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 68 ملین روپے سے زائد کا روینیو موصول ہوئے ۔ جبکہ 126 رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں23 لاکھ روپے سے ذائد کا ریونیو موصول ہوئے۔ اسی طرح بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ مالکان کو 19 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

اس طرح مجموعی طور پربلڈنگ کنٹرول کو گزشتہ برس ماہ دسمبر 2021 میں 1 ارب 93 کڑور 2 لاکھ روپے موصول ہوئے۔