اسلام آباد(ٹی این ایس)خیبر پختونخواہ سے بزنس مین پینل کے امیدوار برائے نائب صدارت عون علی سید بلامقابلہ منتخب

 
0
125

خیبر پختونخواہ سے بزنس مین پینل کے امیدوار برائے نائب صدارت عون علی سید بلامقابلہ منتخب
30 دسمبر کو الیکشن میں تمام عہدوں 4 نائب صدور، سنیر وائس صدر اور صدر کے عہدہ کے لیے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے

ملک سہیل طلعت رہنما بزنس مین پینل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاق ایوان ھاے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے انتخاب میں پاکستان بھر کی صنعت و تجارت کی نمائندہ تنظیموں نے ھمارے تین ادوار کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بزنس مین پینل(BMP) کے حق میں واضح طور پر فیصلہ دے دیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ و سیکرٹری جنرل بی ایم پی حاجی غلام علی کی شب و روز محنت کے سبب ملک بھر اور بالخصوص صوبہ خیبر پختونخواہ کے 100% چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے عون علی سید امیدوار برائے صدارت خیبر پختونخواہ کو بلامقابلہ منتخب کر کے بزنس مین پینل پر اپنے اعتماد ثابت کر دیا۔ عون علی سید کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے۔انہوں نے کہا لاہور کی 58 ایسوسی ایشنز میں سے 48 ایسوسی ایشنز ھمادے ہمسفر ہیں۔ کراچی کی125 میں سے 90 ایسوسی ایشنز واضح طور پر بزنس مین پینل کے ساتھ ہیں۔جبکہ بلوچستان سے بی ایم پی کو خیبر پختونخواہ کی طرح ہمیشہ کی طرح بھرپور اکثریت حاصل ہے۔ بزنس مین پینل کے ا میدوار برائے صدارت محمد علی شیخ اعلی تعلیم یافتہ،با صلاحیت نوجوان ہیں۔ وہ سٹینلیس سٹیل و ہوٹلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں انہیں صنعتی و تجارتی معاملات پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ سنیر وائس صدر کے امیدوار حاجی غنی عثمان شوگر انڈسٹری اور سٹاک ایکسچینج کے بڑے گروپ کے مالک ہیں۔ امید وار نائب صدر رفیق سلمان پاکستانی چاول کے بڑے ایکسپورٹر پاکستان کی معیشت میں قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں نیز وہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے پر رہے ہیں۔ مصفر عطاء ملک پاکستان کے سب سے بڑے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں انہیں کراچی کی صنعتی و تجارتی برادری کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ محمد توقیر ملک ائیر کارگو و فارورڈنگ کے شعبے سے وابستہ لاہور کی معروف شخصیت ہیں۔ عمران ٹیسوری کراچی کے بڑے بزنس ٹیسوری گروپ آف کمپنزز جو گولڈ بزنس میں شہرت کا حامل ہے کے ڈائریکٹر ہیں، ان کے بھائی کامران ٹیسوری گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل نے تمام شعبوں کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا گلدستہ بنایا یے جس سے ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہو گا۔ سب سے بڑھ کر چیرمین بی ایم پی میاں انجم نثار جن کی بے باک و معاشی صورتحال کا احاطہ کرنے کی صلاحیتوں کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ میاں انجم نثار کی خود بطور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بعد ناصر حیات مگو اور عرفان اقبال شیخ کی شاندار کارکردگی کی بنا پر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فیڈریشن صرف صنعت و تجارت کی حد تک محدود تھی جبکہ بی ایم پی نے کاروباری شعبوں کے ساتھ پہلی بار زراعت اور کپاس کی اہمیت اور زرعی پیداوار کے اضافے کے لیے خدمات دیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دور میں زراعت و کپاس کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنا
مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔