اسلام آباد(ٹی این ایس) نگران وزیراعظم کل کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

 
0
189

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پیر کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کویتی شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے امیر کویت کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے کویتی امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔