ملک میں آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، کیا ملک اس قابل ہے کہ ایک گھر میں 7 بچے پیدا ہوں؟ ٗ چیف جسٹس ثاقب نثار

 
0
335

عوامی آگاہی مہم بالکل صفرہے،چین نے اپنی آبادی کنٹرول کی ہے،ملک میں آبادی کی شرح میں اضافہ بم ہے ٗ ریمارکس
اسلام آباد 03جولائی(ٹی این ایس)سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، کیا ملک اس قابل ہے کہ ایک گھر میں 7 بچے پیدا ہوں؟ ۔منگل کو سپریم کورٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔دوران سماعت انہوں نے کہا کہ ہم کس چکرمیں پھنس گئے ہیں کہ بچے کم پیدا کرنا اسلام کے خلاف ہے،کیا ملک میں اتنے وسائل ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عوامی آگاہی مہم بالکل صفرہے،چین نے اپنی آبادی کنٹرول کی ہے،ملک میں آبادی کی شرح میں اضافہ بم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ مناسب وقفے کے حوالے سے قرآن میں بھی آیات موجود ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا، وفاقی حکومت نے آبادی میں اضافے قابو پانے کیلئے اب تک کتنا پیسہ استعمال کیا؟ایوب خان دور میں بھی آبادی میں اضافے کی شرح کوکنٹرول کرنے کیلئے پالیسی تھی،اللہ کے نام پرپاکستان کو قائم کیا گیا،اس ریاست کو چلنا تو ہے۔