پرویز مشرف کو تو کھوکھا الاٹ کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی، کیا کسی باپ کی جاگیر تھی جو چاہا بانٹ دیا ٗ گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
اسلام آباد03جولائی(ٹی این ایس)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف شب خون مارنے والا ڈکٹیٹر تھا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کس نے دی۔ کلب کے وکیل نے بتایا کہ اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر پرویز مشرف تھے اور انہوں نے ہی تعمیرات کی اجازت دی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کو تو کھوکھا الاٹ کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی، کیا کسی باپ کی جاگیر تھی جو چاہا بانٹ دیا ٗپرویز مشرف کے پاس کہاں میڈیٹ تھا کہ وہ یہ الاٹمنٹ کرتا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مشرف تو شب خون مارنے والا اور ڈکٹیٹر تھا، وہ واپس آئے اور وضاحت دے جو جو اس نے ملک کے ساتھ غلط کیا۔