اسلام آباد 05 مارچ 2022 (ٹی این ایس): سیکٹر ای بارہ کے متاثرین کی الاٹمنٹ کیلئے9مارچ کو ہونیوالی قرعہ اندازی موخر کردی گئی،قرعہ اندازی اب28 مارچ کو ہو گی ،لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں تقرر و تبادلے اور فائلز کا پراسس مکمل نہ ہونے کے باعث قرعہ اندازی موخر کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ای بارہ کے متاثرین کی الاٹمنٹ کے لیے نو مارچ کو ہونیوالی قرعہ اندازی موخر کردی گئی، قرعہ اندازی اب28 مارچ کو کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ای 12 کے متاثرین کی الاٹمنٹ کے لیے دوسری قرعہ اندازی لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں تقرر و تبادلے اور فائلز کا پراسس مکمل نہ ہونے کے باعث موخر کی گئی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ای بارہ کے متاثرین کو پہلی قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی تھی جبکہ دوسری قرعہ اندازی اٹھائیس مارچ کو کی جائے گی۔