اسلام آباد جولائی 30(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھی گئی ٗ عمران خان کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی ٗ ایک دوسرے کو دھکے دیئے ۔اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈمیں تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر جلسہ کا انعقاد کیا گیا اسلسلے میں جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی اس دور ان کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے تاہم سینئر رہنماؤں نے معاملے کو سنبھال لیا