راولپنڈی جولائی30 (ٹی این ایس )پیپلز پارٹی کے چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت(کل ) یکم اگست کو ہو گی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خا لد محمود رانجھا کریں گے ۔یادرہے کہ گذشتہ سماعت پر سا بق صدر کے وکیل فاروق ایچ نا ئیک نے درخواست بریت پر دلائل کا تسلسل جاری رکھا۔فاضل جج نے درخواست بریت پر مزید دلائل آئندہ سماعت پر جاری رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی تھی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک درخواست بریت پر دلائل کا تسلسل جاری رکھیں گے