اسلام آباد جولائی 30(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کر نے پر یوم تشکر منایا ا سلسلے میں اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جلسہ گاہ آمد پرآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ٗ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے پر پاکستان تحریک انصاف نے یوم تشکر منایا اس سلسلے میں اتوار کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ گاہ پہنچے توآتشبازی کامظاہرہ کیا کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اس موقع پر کارکنوں نے تحریک انصاف کے حق اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔جلسے میں نئے نغمے متعارف کرائے گئے ۔ جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ذرائع کے مطابق ڈھائی ہزار پولیس اہلکار وں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے