پاکستان میں کورونا کے مزید 1649 نئے کیسز رپورٹ

 
0
156

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1649 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ5ہزار707ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 396، بلوچستان میں 33 ہزار 659، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار80افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 943، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔