نواز شریف نے ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیل دیا، اسد عمر

 
0
458

اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے  جلسہ سے خطاب میں کہا کہ میاں صاحب! خدا کاخوف کرو ہمیں بیوقوف سمجھتے ہو؟۔بات پانامہ سے شروع ہوئی تھی اور اقامہ پر آکر ختم ہوئی۔آپ تو کہتے تھے کہ اقامہ اس لئے لیاہے کہ دبئی جاناپڑا ہے لیکن دراصل اقامہ اس لئے لیا گیاتھاکہ ملک سے جو پیسے چوری ہوتے ہیں ان کو چھپانے کیلئے جانا ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اتنی بھولی نہیں ہے انہوں نے چوری نہیں ڈاکہ پکڑلیا ۔اسد عمر نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیل دیاہے تاہم اب گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ ایک نئے دن اور نئے پاکستان کاآغاز ہونے جا رہا ہے ۔ اسد عمر نے کہاکہ پاناما لیکس میں آنے والے چار فلیٹس سے شروع ہونے والی جدوجہد 4 اقاموں تک پہنچ کر ختم ہوئی۔انہوں نے کہاکہ قرض پر قرض لینا ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے شہبازشریف تم پہلے نیب میں توحاضری دے دو،تمہیں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا حساب بھی دینا ہوگا۔