وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی مردان میں بچی کے قتل کی مذمت

 
0
407

اسلام آباد جنوری 17(ٹی این ایس)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن بچوں کے ساتھ ملک بھر میں ہونے والے واقعات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ٗصوبہ بدلتے ہی عمران خان کا انصاف بھی بدل جاتا ہے۔امیر مقام نے ایک بیان میں کہا کہ مردان واقعے نے عمران خان کی مثالی پولیس کی کارکردگی بے نقاب کر دی ہے اس سے پہلے پرویز خٹک کے علاقے اور حلقہ میں معصوم بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔امیر مقام نے کہا کہ صوبہ بدلتے ہی عمران کا انصاف بھی بدل جاتا ہے ٗان کا ضمیر صرف پنجاب میں جاگتا ہے مگر خیبرپختونخوا میں ہونے والے ظلم پران کا ضمیر سو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔