ڈیرہ غازی خانٗ مسافر بس کو حادثہ، 14افراد زخمی ٗ چار کی حالت نازک 

 
0
15881

ڈیرہ غازی خان جنوری 17(ٹی این ایس)ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اْلٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ چٹھہ میں مسافر بس گدھا گاڑی سے ٹکرا کر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چٹھہ منتقل کردیاگیا ٗ مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان آرہی تھی ٗحادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔