ٓنئی دہلی جنوری 17(ٹی این ایس)سوئٹزر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے 48ویں اجلاس کے موقع پر 22جنوری کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔نئی دہلی کے سفارتی اور سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ممکنہ ملاقات کے حوالے سے نئی دہلی میں اہم میٹنگز جاری ہیں ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان باہمی امور پر دو طرفہ بات چیت کا امکان بھی ہے تاہم اس بارے میں جب بھارتی دفتر خارجہ کے حکام سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے ان ممکنہ ملاقاتوں کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کیا لیکن 22جنوری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شمولیت کے بارے میں تردید نہیں کی گئی