شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں، فواد چوہدری

 
0
168

اسلام آباد 11 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا نواز شریف کھلم کھلا حکومت کو دھوکہ دے کر باہر گئے ہیں۔ شہبازشریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف ملک سے باہر گئے ہیں اور نواز شریف کی صحت کا جو ڈرامہ کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو لاہور سے درخواست کر کے شہباز شریف کو طلب کرنے کی ہدایت کی ہے اور جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست کی جائے گی کیونکہ شہباز شریف نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ 15 اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں 400 کنال پر مشتمل ہاؤسنگ اسکیم لانچ کر رہے ہیں۔ اس منصوبے سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔