نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں، شہباز گل

 
0
148

اسلام آباد 12 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے دور میں صرف شریفوں اور ان کے حواریوں کی معیشت مستحکم ہوئی جبکہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹی لیٹر پر تھی۔

شہباز گل نے کہا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔ ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے ملک کو ایشین بیگر بنا کر چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں۔