اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائیاں

 
0
74

ڈائریکٹر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد رانا شاہد حبیب کی سربراہی میں ٹیم کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ نرسنگ اور ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

چھاپہ مار کاروائیاں فلاح انسٹیٹوٹ آف نرسنگ، پرل انسٹیٹیوٹ اور ای ڈی یو زون کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئ گئ

چھاپہ مار کاروائیوں میں فلاح انسٹیٹوٹ آف نرسنگ کے پرنسپل وقار خان کو گرفتار کر لیا گیا

ملزم نے نرسنگ امتحانات کے لئے جعلی ادارہ بنا رکھا تھا

مذکورہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے مالکان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے۔

ملزمان نے عام شہریوں سے بھاری رقوم کے عوض جعلی نرسنگ ڈپلومہ، ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور نرسنگ کارڈز جاری کئے۔

ملزمان کے خلاف کارروائی پاکستان نرسنگ کونسل کی شکایت پر کی گئی

ملزمان تعلیمی اداروں کی آڑ میں جعلی نرسنگ ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث تھے۔

مذکورہ کالجز جعلی بورڈ کے نام پر امتحانات کا انعقاد بھی کرواتے ہوئے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

ملزمان جعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔

چھاپہ مارے گئے جعلی اداروں میں نرسنگ کے شعبے سے متعلق کسی قسم کی فیکلٹی موجود نہ تھی۔

مزکورہ جعلی ادارے کلینکل پریکٹس کے لئے کسی ہسپتال سے الحاق شدہ نہیں تھے۔

زیر رجسٹرڈ طلبہ کو فیس کے عوض جعلی کلینکل پریکٹس سرٹیفیکٹ جاری کئے جا رہے تھے۔

دوران تلاشی دفتر سے بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، نرسنگ سرٹیفیکیٹ، کارڈز، ڈپلومے اور سرٹیفیکیٹ بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بر آمد کر لئ گئ۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا

جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز/ اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان ایف آئی اے