وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
329

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (ٹی این ایس) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثہ میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم نے حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔