راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی زیر صدارت ریجنل دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،

 
0
100

 راولپنڈی پوٹھوہار ڈویژن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان اور ایس ڈی پی اوز پوٹھوہار ڈویژن نے شرکت کی۔منشیات فروش،منظم جرائم پیشہ گروہ اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزیدتیزی لائی جائے، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجنل دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔راولپنڈی ضلع کے پوٹھوہار ڈویژن میں رواں سال میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان، ایس ڈی پی اوز کینٹ، سول لائن اور ٹیکسلا نے شرکت کی۔ایس پی پوٹھوہار ڈویژن نے آر پی او راولپنڈی کو پوٹھوہار ڈویژن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہونے والی پیشرفت سمیت دیگر متعلقہ امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم پیشہ گروہ اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، حساس نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں کریں، بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے، جرائم برخلاف پراپرٹی میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آر پی او نے مزید کہا کہ منشیا ت فروش، قبضہ مافیااور منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائے جائے ۔