راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار

 
0
92

راولپنڈی ( )ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ روپے، 03موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ اہل علاقہ کا ایس ایچ او کلر سیداں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث04رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں تصورحسین،دانش محمود،علی حسن اور عاقب محمود شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ روپے،03موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ شناخت پریڈ کے بعد برآمد کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔