راولپنڈی ( )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری، ملزم محمد اشتیاق گرفتار، شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، ملزم محمد اشتیاق گرفتار، شراب برآمد،محمد اشتیاق محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہے، جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ شراب فروشی میں ملوث ہے، دھمیال پولیس نے ملزم محمد اشتیاق کو گرفتار کر کے 29 بوتل شراب برآمد کر لی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کانسٹیبل محمد اشتیاق کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے، منشیات یا شراب فروشی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنے رویہ اور کردار کے بارے میں زیادہ محتاط ہونا چاہئے ۔